پیپلزپارٹی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کر کے مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی ،شہیدوں کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،پیپلزپارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 297 سردار رئیس ابراہیم خلیل کا صادق آباد میں خطاب

پیر 22 اپریل 2013 21:30

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔22اپریل۔ 2013ء) پیپلزپارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 297 سردار رئیس ابراہیم خلیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گیارہ مئی کے الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ایک بار پھر مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی بلاول بھٹو زرداری کی قیاد ت میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کیا ہے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا گیا غریب عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے عملی اقدامات کئے گئے انشاء الله پاکستان پیپلزپارٹی شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انھوں نے کہاکہ تحصیل صادق آباد سے قومی اسمبلی حلقہ 197‘پی پی 295سے مخدوم سید مرتضیٰ محمود صوبائی حلقہ 296سے رانا طارق محمود اور صوبائی حلقہ 297سے وہ عوام کی بھرپور حمایت کیساتھ کامیابی حاصل کرینگے پیپلزپارٹی کو حلقہ پی پی 297سے بھاری اکثریت کیساتھ کامیاب کروانے کیلئے حلقہ کی تمام با اثر برادریوں گروپوں اور بھٹو شہید سے محبت کرنیوالوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے قبل ازیں سردار رئیس ابراہیم خلیل کا یونین کونسل ماچھکہ کے دورہ کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور علاقہ کے عوام کی طرف سے بھرپور استقبال کیا گیا عمائدین علاقہ نے مخدوم مرتضیٰ محمودا ور سردار رئیس ابراہیم خلیل کی بھرپور حمایت کایقین دلایا ہے ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں