پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد اسٹیڈیم سے سیدھے ہسپتال چلے گئے

پیر 5 ستمبر 2022 22:46

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد اسٹیڈیم سے سیدھے ہسپتال چلے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی دائیں ٹانگ میں شدید کھچاؤ ہے جس کے لیے فوری طور پر ایم آر آئی اسکین کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رضوان بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں کیپنگ کے دوران گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے لیکن انہوں نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ کی اور غیر معمولی اننگز کھیلی۔رضوان نے 71 رنز بنائے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں