ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مجلس عاملہ نے ضمنی انتخابی شیڈول کی منظوری دیدی

منگل 6 فروری 2018 18:45

ساہیوال۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مجلس عاملہ نے ضمنی انتخابی شیڈول کی منظوری دیدی ، جس کے مطابق حارث حسن (مرحوم ) ایسوسی ایٹ ممبر ساہیوال چیمبر آف کامرس کی وفات پر ہونے والی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کیلئے تاریخ 3 مارچ 2018 مقررکی گئی ہے، اس الیکشن کے انعقاد کے لئے عبدالواسع‘ عمران غزالی اور میاں نوید مالک پر مشتمل تین رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دیدیا ہے، اس امر کافیصلہ گزشتہ روز صدرچیمبر ذیشان شہزاد کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں کیاگیا، اجلاس میں ضمنی انتخاب برائی2017-18کے شیڈول کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی، ساہیوال چیمبر آف کامرس کی مجلس ایسوسی ایٹ کی ایک نشست کیلئے کاغذات -نامزدگی 9 فروری 2018تک وصول کئے جائیں گے ا و ر 12 فروری 2018کو امیدواران کی فائنل لسٹ آویزاں کر دی جا ئیگی اور پولنگ 3 مارچ 2018کو صبح 8بجے تا شام 5بجے تک چیمبر کے دفترواقع فتح شیرروڈ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں