ساہیوال، چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے ممبر شیخ محمد عمر کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

منگل 14 جنوری 2020 20:36

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2020ء) ساہیوال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے ممبر شیخ محمد عمر نے کوئٹہ میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی ایک ناسور ہے جس کے خلاف قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں لیکن افسوس اب بھی واقعات ہورہے ہیں، پاکستان کے عوام ‘افواج ‘پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوںکے خاتمے کیلئے دن رات ایک کرکے اس ناسور کا خاتمہ کیا اور قربانیاںدیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ تاریخ کا افسوسناک پہلو ہے کہ ایک بیرونی جنگ تھی جس کو پاکستان میں لڑا گیا اور اس کے نتیجہ میں وطن وعزیز میں بڑی دہشتگردی شروع ہوئی اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جو دہشتگرد باقی رہ گئے ہیں ا ن کا قلع قمع کیاجائے۔ مسجد میں نماز کے دوران دھماکے کرنے والے کسی صورت مسلمان نہیں ہوسکتے یہ لوگ اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں جو انسانیت کا بھی درد نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں