ساہیوال چیمبرآف کامرس کے وفد کی آرپی او سے ملاقات

ہفتہ 1 جنوری 2022 23:58

ساہیوال ۔1جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔01 جنوری2022ء) :ساہیوال چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے وفد نے  صدر شیخ محمد بشارت کی قیادت میں آرپی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعود سے ملاقات کی ۔ وفد میں سینئر نائب صدر حسیب الحسن ،  نائب صدر حاجی قیصر سرداررامے اور سابق صدر چیمبر راناوسیم شامل تھے۔

(جاری ہے)

ساہیوال چیمبر آف کامرس کے وفد نے نئے تعینات ہونے والے آ رپی او ساہیوال کو خوش آمدیدکیا اور نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے ساہیوال میں موجودہ امن وامان کی صورتحال اورتاجروں کے مسائل کے بارے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ساہیوال کی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہرطرح سے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔آرپی او ساہیوال ڈاکٹر معین مسعودنے کہاکہ تاجر ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جن کے جان ومال کاتحفظ ہماری ذمہ داری ہے،  ہمارے ملک کو پروان چڑھانے میں تاجربرادری کااہم کردار ہے،  تاجروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں