جماعت اسلامی اللہ تعالیٰ کی حکمرانی، ہر کسی کو انصاف ،روزگار،تعلیم، صحت کی محافظ جمہوری حکومت پر یقین رکھتی ہے، سراج الحق

بھارت پاکستان کے آبی وسائل پر ڈاکہ مار کر پنجاب کو ریگستان بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور بھارتی ڈیموں کی تعمیر ملکی بقا کیلئے خطر ناک ہے ، امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:25

جماعت اسلامی اللہ تعالیٰ کی حکمرانی، ہر کسی کو انصاف ،روزگار،تعلیم، صحت کی محافظ جمہوری حکومت پر یقین رکھتی ہے، سراج الحق
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینٹر سراج الحق کینال ویو میں کارکنوں کے کونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اللہ تعالیٰ کی حکمرانی اور ہر کسی کو انصاف ،روزگار،تعلیم اور صحت کی محافظ جمہوری حکومت پر یقین رکھتی ہے اور جماعت اسلامی ایس انقلابی نظام لا کر دم لے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایسی جمہوریت جہاں پر حرام کے پیسے کے زور پر ممبر اسمبلی اور سینیٹر نہ بن سکے صرف اور صرف کار کردگی اور دیانت کی بنیاد پر عوام کا نمائندہ بن سکے ۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ملک میں مہنگائی پر قابو پانے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکی ۔عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکال کر ریلیف دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے آبی وسائل پر ڈاکہ مار کر پنجاب کو ریگستان بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور بھارتی ڈیموں کی تعمیر ملکی بقا کیلئے خطر ناک ہے ۔

(جاری ہے)

اسلئے پاکستان کو کشمیریوں کے مظالم ا ور آبی ڈاکے کو اقوام متحدہ میں اٹھا کر بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت لوچ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک نے ختم نبوت کے مسئلہ پر یک جہتی کا اظہار کر کے پاکستان کے مو قف کو بین الاقوامی سطح پر مظبوط کیا ۔انہوں نے عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی میں نئی حکومت کی پالیسی پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ اگر حکومت نے فوری ریلیف نہ دیا تو عوام موجودہ حکومت کو سابق حکومت کا تسلسل سمجھنے پر مجبور ہونگے ۔کنونشن سے جماعتا سلامی،کسان بورڈ اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے عہدیداروں مولانا رحمت اللہ وٹو،نعمان بلوچ،آصف اور طیب بلوچ نے تنظیم سازی پر سفارشات پیش کیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں