ساہیوال، ڈاکو بیوپاری، فیکٹری ملازم، شہری سے ایک لاکھ63ہزار نقدی،تین موبائل لے اڑے

ہفتہ 30 مارچ 2024 19:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) ڈاکو بیوپاری، فیکٹری ملازم اور شہری سے ایک لاکھ63ہزار5سو روپے کی نقدی اور تین موبائل لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

چک93چھ آر میں ایک بیوپاری محمد نفیس کو پستول دکھا کر ڈاکو 47ہزار روپے نقدی اور موبائل، جوگی چوک میں گنج شکر کالونی کے ساجد علی سی44ہزار5سو روپے نقدی اور موبائل، چک56پانچ ایل قادر آباد میں سگریٹ فیکٹری ملازم محمد گلشن اقبال سی72ہزار روپے نقدی اور موبائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون، یوسف والا اور تھانہ سٹی نے تین مقدمات 397, 392ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں