پرانی گاڑیوں کی کاسمیٹک اپ گریڈیشن، مرمت کرکے چیک پوسٹوں کے حوالے کر دی گئی ہے، ایس آئی نوید انجم

منگل 11 اگست 2020 19:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) ایس آئی ایم ٹی او پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نوید انجم نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کی پرانی گاڑیاں کی کاسمیٹک اپ گریڈیشن اور مرمت کرکے بطور ماڈل گاڑیاں تیار کر کے چیک پوسٹوں کے حوالے کر دی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں بھی چھ گاڑیاں تیار کی گئیں‘گاڑیو ں کی مرمت سے گشت کے نظام میں بہتری آئے گی‘ پٹرولنگ گاڑیاں کو نئی اورخوبصورت بنانے سے پٹرولنگ افسران وملازمان کا مورال بلند ہونے کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی امیج بہتر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ساہیوال پٹرولنگ پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن زبیدہ پروین نے پٹرولنگ پوسٹوں کی گاڑیوں کی اپ گریڈیشن اور انجن اوورہالنگ کرکے پٹرولنگ پوسٹوں کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی پنجاب کے حکم پر زبیدہ پروین ایس پی ملتان ریجن نے پہلے مرحلے میں چھ پرانی گاڑیاں کی کاسمیٹک اپ گریڈیشن اور مرمت کرکے بطور ماڈل گاڑیاں تیار کی گئی تھیں اور پوسٹوں کے حوالے کی گئی تھیں۔ بعد ازاں ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملتان ریجن نے گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں