ساہیوال، پٹواریوں کا امتحان کیس ،گرفتار18جعلی امیدوار دو یوم کے مزید جسمانی ریمانڈ کے بعد پولیس سول لائن کے سپرد

ہفتہ 19 جون 2021 16:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) جوڈیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ میڈم ثوبیہ خالد نے پٹواریوں کے امتحان میں امیدواروں کی جگہ امتحان اور ٹائپنگ ٹیسٹ دینے کے الزام میں گرفتار 18جعلی امیدواروں کے جسمانی ریمانڈ میں مزیددو یوم کی توسیع کر کے پولیس سول لائن کے سپرد کر دیا اور گرفتار ملزموں کو دوبارہ 21جون کو عدالت میںپیش کر نے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزموںمیں غلام قطب،حافظ محمدثاقب،غلام دستگیر،محسن علی،علی مردان،تیمور علی،عامر خاں ،شمشاد اسلم،جہاں زیب،حبیب خاں،محمد اویس ڈھکو،محمد نعیم ،نقاش احمد،عامر شہزاد،نجیب،محمد امجد،محمد محسن ا ورو قار علی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کامرس کالج میں پٹواریوں کے ٹائیپنگ ٹیسٹ اور دوسرے امتحان میں جعل سازی اور بوگس ریکارڈ بنا کر 18امیدواروں نے اپنی جگہ دیگر18 افراد کو امیدوار بنا کر امتحان دلوایا لیکن جب بائیو میٹرک امیدواروں کی تصدیق کی گئی تو 18امیدوار جعلی پائے گئے جو کہ اصل امیدواروں کی جگہ امتحان دے رہے تھے ۔

جن کو پولیس نے 16جون کو گرفتار کر لیا تھا ان18جعلی امیدواروں اور18اصل امیدوراوں سمیت36کے خلاف رکروٹمنٹ کمیٹی کی مد عیت میں دو مقدمات 468,420,419اور471 ت پ درج کر لئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں