ساہیوال ،انسولیشن پلانٹ میں ہسپتال کافضلہ جلانے سے قریبی آبادی کے مکینوںکو پریشانی

پیر 21 اکتوبر 2019 22:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) انسولیشن پلانٹ میں ہسپتال کافضلہ جلانے سے قریبی آبادی کے مکینوںکو پریشانی‘ مکینوںکا ہسپتال کے باہر شدیدا حتجاج‘ خطرناک بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ‘متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں ہسپتال کا تمام فضلہ ‘استعمال سرنجیں ‘ آپریشن زدہ فضلہ اور دیگر مواد روزانہ کی بنیاد پر انسولیشن پلانٹ میں ڈال کر اسے جلا یاجاتاہے جس کے باعث پلانٹ سے خارج ہونے والے دھواں سے قریبی آبادی کے مکینوںکو پریشانی کاسامنا کرنا پڑتاہے جس کی وجہ سے بعض افراد کو سانس اور دیگر بیماریاں لاحق ہورہی ہیں اور بیماریوںکے پھیلنے کاخدشہ ظاہر کیاجارہاہے۔

یہاںکے مکینوںنے ہسپتال کے باہر شدید احتجاج کیاہے اور کہاہے کہ علاقہ مکینوںنے انسولیشن پلانٹ کے باعث بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ظاہر کیاہے جس کے بارے میں ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال کے ایم ایس کو بھی توجہ دلائی ہے لیکن کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیاجس کے بعد وہ آج احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ انہوںنے وزیراعظم پاکستان ‘وزیراعلیٰ پنجاب ‘وزیرصحت اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں