ساہیوال،ڈاکو دو دوکانداروں،ریکوری آفیسر اورگیس ڈیلر سے 7 لاکھ کے قریب نقدی،ایک موٹر سائیکل،4 موبائل لوٹ کر فرار

پیر 26 جولائی 2021 21:45

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) ڈاکو دو دوکانداروں،ریکوری آفیسر اورگیس ڈیلر سے 6لاکھ75ہزار930 روپے کی نقدی ،ایک موٹر سائیکل ،4موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ساہیوال پاک پتن روڈ چک93۔نائن ایل لکی گارڈن میں تین ڈاکوئوں نے پستول دکھا کر محمد ارسلان دوکاندار سے موٹر سائیکل نمبر57۔ایس ایل کے اور نقدی دو ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

ساہیوال عارف والہ روڈ پر چک114۔نائن ایل کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوئوں نے ایک گاڑی نمبر3837۔

(جاری ہے)

ایل ای ایس اور ڈرائیور کو پستول دکھا کر نقدی ایک لاکھ 55ہزار 930روپے ،تین موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔چک90۔نائن ایل میں شیخ بشیر احمد کی دوکان سے دو ڈاکوئوں نے دو لاکھ73ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل چھین کر فرار ہو گئے ایک پٹرول پمپ پر سلنڈر گیس ڈیلر امیر کو پستول دکھا کر نقدی دو لاکھ45ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس یوسف والہ،کمیر اور غلہ منڈی نے محمد ارسلان،محمد الطاف اور مزمل شیخ کی مد عیت میں تین مقدمات392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں