ساہیوال،پتنگ بازوںکیخلاف کریک ڈائون،22گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 22:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) ضلع ساہیوال کی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کے دوران سٹی، غلہ منڈی، سول لائن ، فرید ٹائون پولیس نے جہاز گرائونڈ ، جوہر ٹائون، اولڈ سول لائنز، فرید ٹائون سکیم نمبر تین میں چھاپے مار کر 22 پتنگ بازوں علی حسن وغیرہ کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی ، غلہ منڈی، سول لائن ، فرید ٹائون اور سٹی چیچہ وطنی نے بائیس مقدمات درج کرکے ملزموں کو جیل بھیج دیا ہے۔پتنگ بازوں کے قبضے سے چرخیاں اور پتنگیں قبضہ میں لے لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں