ساہیوال، ڈاکو شہریوں ،خاتون سے نقدی، زیورات، موٹرسائیکل ،دو موبائل لوٹ کر لے فرار

منگل 9 اپریل 2024 23:19

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہریوں اور خاتون سے دو لاکھ بیس ہزار روپے نقدی، زیورات، موٹرسائیکل اور دو موبائل لوٹ کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈاکو چک38بارہ ایل میں گن پوائنٹ پر آصف مسیح سی40ہزا ر روپے نقدی،موبائل، انگوٹھی مالیت50ہزار روپے، دولا بالا میں زمیندار محمدجاوید سی70ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل نمبر 1965ایس ایل ایل، چک63پانچ ایل میں زمیندار محمد صدیق سی30ہزار روپے نقدی اور موبائل،چک39بارہ ایل میں خاتون یاسمین سی30ہزار روپے نقدی اور پرس چھین کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے۔پولیس صدر چیچہ وطنی، یوسف والااور بہادر شاہ نے چار مقدمات 382،392اور397ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر د ی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں