کمشنر ساہیوال کا فتح شیر روڈ اور کالج روڈ کا دورہ

بدھ 17 اپریل 2024 17:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے فتح شیر روڈ اور کالج روڈ کا دورہ کیا ہے،انہوں نے دونوں اہم شاہراہوں پر جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا ، مین مارکیٹ فتح شیر روڈ اور بلوم فیلڈ سکول کے سامنے صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کیااور میونسپل کارپوریشن حکام کو فوری صفائی کرنے کی ہدایات دیں۔

انہوں نے پی ٹی سی ایل، واپڈا،انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبل کی لٹکی ہوئی تاروں کو بھی فوری ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان کو ہدایت کی کہ روڈز کی میڈین، مین ہولز، فٹ پاتھ اور ٹف ٹائل کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جاری کام کی وجہ سے درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔ قبل ازیں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام ٹیوب ویلز کو فنگشنل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور ٹیوب ویلز کو مقررہ ٹائم کے مطابق چلایا جائے۔\378

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں