مہران پبلک کالج سکرنڈ شہر کا نمبر ون تعلیمی ادارہ برقرار

جمعہ 5 مارچ 2021 16:46

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) سکرنڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈاکٹر,انجینئر دینے والا ادارہ بہترین فرد کے ساتھ ساتھ طلبا کو قدرتی ماحول سے قریب تر کرنے کے لئے مختلف کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہے اسی لئے تو مہران پبلک کالج سکرنڈ شہر کا نمبر ون تعلیمی ادارہ برقرار ہے ,مہران پبلک اسکول کے پرنسپل جمال ناصر گجر کی جانب سے پئی فاریسٹ کے بعد طلبا کو پاکستان کے بہترین ادارے جو سندھ کے دل سکرنڈ میں واقع ہے ایگریکچر ٹریننگ انسٹیٹوٹ کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا ہے جس میں پرنسپل ایگریکچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ یوسف چنہ نے طلبا کو ادارے کے بارے میں آگاہی فراہم کی جبکے شعبہ ذراعت کے حوالے سے طلبا میں اسکی اہمیت اجاگر کی,طلبا نے درختوں کی اہمیت,بیج کو محفوظ بنانی,اور روزمرہ کی استعمال شدی چیزوں سے کار آمد چیزیں بنانی,کے ساتھ ساتھ ذراعت میں استعمال ہونے والی مشینری کی بھی تفصیلی معلومات لی اور اسکے علاوہ کتابوں میں دیکھے اور پڑھے جانے والے پھولوں,سبزیوں اور پودوں کا عملی طور پر جائزہ بھی لیا گیاہے .پرنسپل. مہران پبلک ہائی اسکول سکرنڈ جمال ناصر گجر نے سکرنڈ کی تعلیم میں جہان عملی میدان میں انقلابی قدم رکھا وہیں ہیں طلبا میں سیکھنے اور عملی کام کرنے کا جزبہ بھی پروان چڑھایا.اس مطالعاتی دورے میں سکرنڈ کے معروف محقق ماٹک ملاح نے سکرنڈ کی تاریخ پر بھی طلبا کو معلومات فراہم کی جبکے نوجوان شاعر مصور چوہان,نے دلچسپ شاعری سے طلبا کو محظوظ کیا گیا.

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں