محسن انسانیت سرور کائنات ﷺ کی ولادت کی خوشی میں ہر سال کی طرح رواںسال بھی سکرنڈ میں تین جلوس نکالے گئے

پیر 10 اکتوبر 2022 16:14

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2022ء) محسن انسانیت سرور کائنات ﷺ کی ولادت کی خوشی میں ہر سال کی طرح رواںسال بھی سکرنڈ میں تین جلوس نکالے گئے، جس میں علماِ اکرام کا مرکزی جلوس مفتی فیض محمد سکندری کی سربراہی میں بے نظیر انٹر چینج سے نکالا گیا،دوسرا جلوس سکرنڈ واپڈا کالونی سے جماعت اہلسنت کی جانب سے سید نور محمد شاہ کی سربراہی میں اور تیسرا جلوس دعوت اسلامی کی جانب سے مدنی مرکز فیضان مدینہ سے حبیب اللہ عطاری کی سربراہی میں نکالا گیا تینوں جلوس الگ الگ ٹائم پرسکرنڈ شہر کے مختلف چوراہوں سے ہوتے ہوئے سکرنڈ قاضی سرفراز میمن چوک پر پہنچے، جس کے بعد پہلا جلوس محمدی مسجد اسٹیشن روڈ کی طرف ،دوسرا جلوس درگاہ شہید جیو جنگ کی طرف اور تیسرا جلوس مدنی مرکز فیضان مدینہ کی طرف واپس روانہ ہونے کے بعد صلواة و سلام پڑھ کر اختتام پزیرہوئے تینوں جلوسوں کے علما اکرام نے اپنے الگ الگ خطاب میں حضور سرور کائنات ﷺ کی ولادت پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ عوام کی جانب سے جلوس پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور علما کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں