ہمدرد فری ایمبولینس سروس کے بانی اور سابقہ وفاقی سیکرٹری گل محمد رند کو سماجی خدمات کے بدلے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد

بدھ 12 اکتوبر 2022 15:47

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2022ء) سندھ کے نامور سماجی تنظیم ہمدرد آرگنائزیشن و ہمدرد فری ایمبولینس سروس کے بانی کار اور سابقہ وفاقی سیکرٹری گل محمد رند کو سماجی خدمات کے بدلے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہمدرد ہائوس سکرنڈ پر ہمدرد ہائوس کے ترجمان نظیر حسین رند کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی ،جس میں گل محمد رند کی 15 سالہ خدمات پر روشنی ڈالی گئی اس موقع پر ہمدرد سپورٹ پروگرام کے چیئرمین قاضی جاوید سنائی نے کہا کہ گل محمد رند کی شخصیت سکرنڈ والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جس کے بہت سارے سماجی پہلو ہیں لیکن جن میں ہمدرد فری ایمبولینس سروس کا قیام اور معذور پر بچوں کے لیے اسکول کی بنیاد رکھنا تاریخی کام ہے جبکہ آج گل محمد رند کو خراج تحسین پیش کرنے کا سبب ان کا جنم دن بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے سہارا بچیوں کی شادی کرانا ۔ یتیموں کی مالی مدد کرنا اور معذوروں کو ویل چیئردینا سمیت مسجدوں میں سولر سسٹم لگانا سمیت کافی سماجی خدمات ہیں جو گزشتہ پندرہ سالوں سے جاری ہے حالیہ برساتوں میں 800 برسات متاثرین خاندان کی خدمت کرنا گل محمد رند کا نمایاں کام رہا ہے۔تقریب میں سینئرصحافی قربان علی عمرانی ،گل محمد اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔تقریب میںاقبال رند،دانی بخش مگسی ،صدام انصاری،فہیم پاہی،صاحب خان نوناری،عطا محمد رند اور شہزاد رند سمیت ہمدرد آرگنائزیشن کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :

سکرنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں