ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی حضرت امام حسینؓکا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

شہدا کربلا کی یاد میں مرکزی جلوس الحیدری امام بارگاہ سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بعد نماز مغرب الحیدری امام بارگاہ پر ہی اختتام پذیر ہوا

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:35

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی حضرت امام حسینؓکا چہلم نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔شہدا کربلا کی یاد میں مرکزی جلوس الحیدری امام بارگاہ سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بعد نماز مغرب الحیدری امام بارگاہ پر ہی اختتام پذیر ہوا۔تفصیلات کے مطابق شہداہ کربلا کے چہلم کے موقع پر سانگھڑ سمیت ضلع کے چھوٹے بڑے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے جس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی جلوسوں پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اور جگہ جگہ پانی کی سبیلیں اور لنگر نیاز کا انتظام بھی کیا گیا تھا تمام جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے مختلف امام بارگاہوں پر اختتام پزیر ہوئے۔

(جاری ہے)

کربلا میں دین اسلام کے لیے عظیم قربانی دیکر شہید ہونے والے حضرات امام حسینؓ اور ان کے رفقاہ کے چہلم پر ضلع بھر کے چھوٹے بڑے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس برآمد سانگھڑ میں مرکزی ماتمی جلوس الحیدری امام بارگاہ سے برآمد ہوا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے الحسینی امام بارگاہ پہنچا وہاں نمازے ظہرین ادا کرنے کے بعد الحسینی امام بارگاہ سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا الحیدری امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ ضلع بھر سے برآمد ہونے والے جلوس مختلف امام بارگاہوں پر اختتام پزیر ہونگے جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ پانی اور دودھ کی سبیلوں کا بھی بندوبست کیاگیا ہے جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جلوس کی گزرگاہوں کو قناتیں لگا کرمکمل سیل کیا گیاتھا پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان شفیق صدیقی، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے ماتمی جلوس میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا ایس ایس پی سانگھڑ نے بتایا کہ ضلع بھر میں مختلف امام بارگاہوں سے 35 مجالس اور 33 مرکزی جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے پولیس کے 3000 اور رینجر کے 200 اہلکار تیعنات کیئے گئے ہیں اور اسکائوٹس کا عملہ بھی موجود تھا

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں