سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کنویں میں ماں سمیت 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

بدھ 8 جولائی 2020 13:32

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کنویں میں ماں سمیت 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سانگھڑ کے علاقے سنجھورو کے دیوان گوٹھ میں گندے پانی کی نکاسی کے لیے گھر میں بنے ہوئے کنویں میں ڈوب کر ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کنویں کی چھت ٹوٹنے سے اس پر کھیلتے ہوئے تین بچے اندر جاگرے بچوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر ان کی جان بچانے کے لیے ماں نے کنویں میں چھلانگ لگادی جس کے سبب وہ اپنے دو بچوں سمیت ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

کنویں میں ڈوبنے والے تین بچوں میں سے ایک بچے کو بچالیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں تین اور پانچ سال ہیں جبکہ والدہ کی عمر 35 سال ہے۔اطلاع ملتے ہی گائوں میں کہرام مچ گیارپورٹ کے مطابق گائوں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں کنویں سے نکالیں بعدازاں سنجھورو پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا،ْ کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں