ڈپٹی کمشنر لیاقت حسین بھٹی کی پریس کلب سانگھڑ کے صحافیوں سے ملاقات شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 16 اگست 2018 23:42

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت حسین بھٹی کی پریس کلب سانگھڑ کے صحافیوں سے ملاقات شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیاقت بھٹی نے کہا کہ مجھے تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے تعینات ہوئے جب میں سانگھڑ آیا تو الیکشن صاف شفاف کروانا میرے لئے چیلنج سے کم نہ تھا شکر خدا کہ سانگھڑ میں صاف شفاف انتخابات ہوگئے اور کہیں پر بھی کوئی بدنظمی نہیں ہوئی اس کے علاوہ شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کا صاف پانی تھا جس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میں نے دن رات کوشش کی اس کے علاوہ شہر میں اور بھی بہت سے مسائل ہیں جیسا کہ صحت ایجوکیشن جس پر میں کام کررہا ہوں اور میں صرف اور صرف عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہوں اور عام آدمی کے لئے میری آفس کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہی ہے اس کے علاوہ پریس کلب کے صدر انجم آفتاب نے سندھ کی روایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اس موقع پر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری صغیر احمد راجپوت۔

(جاری ہے)

حسن لانڈر۔اسلم میمن۔عاجزمنگی۔۔مبین درس۔اظہر نثار منگریو۔ظفر لودھی۔ہوش محمد منگی۔مرتضی منگی۔منور شاہین۔عادل مغل۔آصف رضا زئی۔راشدجان بلوچ۔ثقلین رضا۔غلام حیدر جانوری۔سارنگ وسان۔معشوق بیگ ودیگر نے پھولوں کے ہار پہنائے ۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں