سانگھڑ میں نوابشاہ روڈ پر مسافروین اورویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق

سہیون کے قریب بھی گاڑی الٹ گئی ، پانچ سال کی بچی زندگی کی بازی ہار گئی ، آٹھ افراد زخمی

پیر 11 فروری 2019 14:10

سانگھڑ/سہیون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) سانگھڑ میں نوابشاہ روڈ پر مسافروین اورویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں نوابشاہ روڈ پرراوتیانی کے قریب مسافروین اورویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتار کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب سہون شریف کے علاقے لال باغ کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں