اچھرو تھرکے بعد سانگھڑ کے نواحی علاقے ورکشاپ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ

بدھ 25 ستمبر 2019 17:38

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2019ء) اچھرو تھرکے بعد سانگھڑ کے نواحی علاقے ورکشاپ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ ورکشاپ کے باسی ایک بار پھر مایوس ہوگئے آب رحمت کیبرسنے کے بعد اگنے والی گھاس پر ٹڈی دل نے حملا کردیا جس کی وجہ سیہزاروں ایکڑ اراضی پر ٹڈی دل نے ڈیرے جمالئے،تفصیلات کے مطابق سانگھڑکیاچھرو تھرکے بعد ورکشاپ کے کچھ علاقوں میں ٹڈی دل کاحملہ کردیا ورکشاپ کے رہائشی بھی مایوس ہوگئے آب رحمت کیبرسنے کے بعد اگنے والی گھاس پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ اراضی پر تڈی دل نے دیرے جما لئے اچھرو تھر جو گذشتہ چار سال سے قحط سالی کی زد میں رہا ہے اس کے بعد سانگھڑ کے علاقے ورکشاپ میں حالیہ ساون کی برساتیں پڑنے کے بعدجب گھاس اگنا شروع ہوئی توباشندوں میں ایک بار پھرخوشی کی لہر دوڑ اٹھی تھی لیکن اگنے والی گھاس کے اوپر راجستھان سے آنے والی ٹڈی دل نے حملہ کردیا اور ہزاروں ایکڑ اراضی پر دیرجما لئے جس کے باعث ورکشاپ کے رہائشی مایوسی میں مبتلا ہوگئے ہیں دوسری جانب شہریوں کو کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل کمشنر شہید بے نظیر آباد اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نثار احمد میمن نے تھر کے کچھ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس دورے کے بعد اسپرے کرانے کے لئے چارکروڑ روپے کا بل بھی پاس کیا گیا لیکن اچھرو تھر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر صرف اے سی والی گاڑیوں میں بیٹھ کر کچھ مخصوص علاقوں کے چکر کاٹ کر واپس چلے گئے انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری اس بات کا نوٹس لیا جائے اور ڈپٹی کمشنر سانگہڑ کی انکوائری کرائی جائے اورفوری طورپرٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھرپوراقدام اٹھائے جائیں اور ہنگامی بنیادوں پر تڈی دل کیخاتمیکویقینی بنائے تاکہ غربت اورافلاس کی شکارعوام کو مزید پریشانیوں سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں