سانگھڑ میونسپل کمیٹی کا اجلاس مچھلی بازار بن گیا اجلاس میں کونسلر روتے رہے ،شہر میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے ، کونسلر رمضان نظامانی

چیئر مین عاصم رسول سدھو اور سی ایم او مل کر کر لوٹ مار کررہے ہیں کونسلروں نے سی ایم او کو ہٹانے کی قراد پیش کردی آج تک ایک روپے کی کرپشن نہیں کی چیئرمین کمیشن مانگتا ہے شہر میں ترقیاتی کاموں کے لئے این آئی ٹی کروائی ہے سی ایم او کا الزام

جمعرات 28 نومبر 2019 23:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2019ء) تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی سانگھڑ ایم سی آفس میں وائس چیئر مین عاصم رسول سدھو کی صدارت میں منعقد ہوا ، سی ایم او عزیز الرحمان تنیوں بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس شروع ہوتے ہی مچھلی بازار بن گیا اجلاس کے دوران کونسلر رمضان نظامانی اپنی وارڈ میں صفائی نہ ہونے پر آبدیدہ ہوکر رو پڑے کونسلر رمضان نظامانی نے کہا کہ میرے وارڈ میں صفائی نہیں ہورہی عوام ہمارے گلے میں ہاتھ ڈال رہی ہے سلمی قریشی نے روتے کہا کہ میں بیوہ خاتون ہوں میونسپل کمیٹی سوشل ویلفیئر فنڈز سے میرا پچاس ہزار کا بل پاس نہیں کررہی صوفی امجد آپے سے باہر ہوگیا کہا میونسپل کمیٹی فحاشی کے اڈے کا کردار ادا کررہی ہے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی عدالتوں اور نیب میں کرپشن کے پول کھولوں گا انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کراچی اینٹی کرپشن کو بیس لاکھ روپے دیکر مقدمات ختم کرائے جارہے ہیں کونسلر رضا محمد خاصخیلی نے کہا شہر گندے پانی میں ڈوباہوا ہے قائم مقام چیئر مین عاصم رسول سدھو اور سی ایم او زمہ دار ہیں ایک ایک پائی کاحساب لیں گے کونسل کی منظوری کے بغیر شہر میں ترقیاتی کام برائے نام اور کرپشن کے لئے کیے جارہے ہیں کونسل نے اجلاس میں سی ایم او کو ہٹانے کی قراداد پیش کی گئی سی ایم او عزیز الرحمان تنیو حلف دیتے ہوئے کہا میں نے آج تک ایک روپے کی کرپشن نہیں کی جو بھی چیک دیتا ہوں چیئر مین عاصم رسول سدھو کمیشن طلب کرتا ہے کمیشن دں یا کام کرواں شہر میں ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈر کروائے ہیں انشا اللہ سانگھڑ میں ترقیاتی کام کرواکر ہی دم لوں گاچیئر مین عاصم رسول سدھو نے کہا افسوس ہے کمیشن اور کرپشن کے الزام عائد کیے گئے ہیں چیئرمین عاصم رسول سدھو سے سات ماہ کی کارگردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں