سانگھڑ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا

پیر 7 اگست 2023 21:35

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2023ء) سانگھڑ حادثہ کئی گھروں کے چراغ بجھا گیا، ہزارہ ایکسپریس کے المناک حادثے میں رحیم یار خان کا رہائشی 6 بچوں کا باپ نور الدین بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔نور الدین صادق آباد میں کریانہ اسٹور چلاتا تھا، دل کے عارضے میں مبتلا ہوا، تو بیٹوں نے دکان سنبھالی اور والد کو علاج کیلئے کراچی بھیج دیا۔

(جاری ہے)

کراچی پہنچ کر علاج شروع ہی کروایا تھا کہ بچوں نے فون پر بتایا کریانہ اسٹور کے بجلی کا بل 20 ہزار روپے آ گیا ہے، پریشان باپ نے علاج ادھورا چھوڑا اور واپسی کی ٹکٹ کٹوا لی، لیکن جس ٹرین پر بیٹھا وہ بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہوگئی۔نور الدین کے قریبی رشتہ دار کا کہنا ہے کہ متوفی کی جیب میں 70 ہزار روپے بھی تھے جو گھر والوں کو نہیں ملے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10بوگیاں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 100مسافر زخمی ہوگئے۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں