شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے ایس ایس پی سانگھڑ کی زیرِ صدارت علما اور عمائدین کا اجلاس

منگل 5 ستمبر 2023 22:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2023ء) سانگھڑ میں شہدائے کربلا کے چہلم کے حوالے سے ایس ایس پی سانگھڑ عابد علی بلوچ کی زیرِ صدارت علما اور عمائدین کا اجلاس منعقد ہوا اور امن امان برقرار رکھنے کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا تفصیلات کے مطابق شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر امن و امان اور مسلکی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ایس ایس پی عابد علی بلوچ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علما اور شہری عمائدین نے شرکت کی اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے کہا کہ ضلع پولیس نے شہدا کربلا کے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مثر سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں اس سلسلے میں ایک جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جسکے تحت اضافی نفری کی تعیناتی،اسنیپ چیکنگ پیٹرولنگ، مجالس اورجلوسوں کے راستوں کی مکمل نگرانی جیسے اقدامات کیے جائیں گے ایس ایس پی سانگھڑ نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں امن امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انتظامات کیے جارہے ہیں ایس ایس پی سانگھڑ نے کہا کہ چہلم کے موقع پر امن و امان اور بین المسالک ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے علما کرام اور معاشرے کے تمام طبقات اپنا بھرپور کردار ادا کریں اسی مناسبت سے ضلع بھر کے ڈی ایس پیز نے بھی اپنے دفاتر میں مقامی علما اور عمائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جبکہ سانگھڑ، شہدادپور اور کھپرو میں پولیس اور رینجرز نے جلوسوں کی گذرگاہوں اور اہم مقامات پر مشترکہ فلیگ مارچ بھی کیا۔

سانگھڑ میں شائع ہونے والی مزید خبریں