19ء خوشخبریوں کا سال ہے، چوہدری فیصل جاوید گھمن

پیر 31 دسمبر 2018 15:27

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) سینئر نائب صدرشمالی پنجاب پی ٹی آئی ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی وسابق امیدوارحلقہ پی پی 79چوہدری فیصل جاویدگھمن نے کہاہے کہ کرپشن فری پاکستان پی ٹی آئی کا ماٹوہے، 2019ء خوشخبر یوںکا سال ہے ، کرپشن سمیت تمام خرابیاںدوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میںمعیشت مستحکم اوربحرانوں سے نجات یقینی ہوگی، پی ٹی آئی حکومت نے قوم سے جووعدے کیے ان کی پاسدار ی بھی یقینی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے سلانوالی میںگھمن ہا ئوس میںحلقہ پی پی 79کے عوامی وفودسے با ت چیت کرتے ہو ئے کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروںمیںکرپشن کوصفرکر کے دم لے گی اور کرپٹ عناصرکے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہو ئے انہیںکیفرکردارتک پہنچائے گی۔

سرائے عالمگیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں