سرگودھا کی تحصیل سائیوال میں ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا ء نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے کئی عطائیوں کے کلینک سیل کر دیئے

جمعرات 20 فروری 2020 12:05

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) سرگودھا کی تحصیل سائیوال میں ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیا ء نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے کئی عطائیوں کے کلینک سیل کر دیئے جبکہ طبی آلات اور زائد الیعاد ادویات قبضہ میں لے کر کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیئے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر فہیم ضیاء نے تحصیل ساہیوال کے موضع نہنگ میں عمران ڈینٹل کلینک اور اس کی لیبارٹری کو سیل کر دیا جبکہ استعمال شدہ ڈینٹل فضلا او رآلات قبضے میں لے لئے ۔اسی طرح ڈیرہ جاڑہ میں انڈین ادویات قبضہ میں لے کر عبدالستار نامی عطائی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں