ارکان اسمبلی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید کی بھابھی کی وفات پراظہار تعزیت

پیر 15 اپریل 2024 15:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید کی بھابھی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ارکان اسمبلی‘ سابق چیئرمینز‘ کونسلرز‘ تاجروں‘ صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے چوہدری حامد حمید اور ان کے بھائی ساجد حمید سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

اس موقع پر چوہدری حامد حمید اور چوہدری ساجد حمید نے کہا کہ یقیناً یہ ہمارے لئے دکھ کی ایک گھڑی تھی اس دکھ کی گھڑی میں جن دوست و احباب نے ہمارا حوصلہ بڑھایا ہم ان کے مشکور ہیں اور فرداً فرداً تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعاء گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ و ایمان میں رکھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں