’’سائبر کرائم کے خطرات کے خلاف نوجوانوں کی تیاری میں تعلیمی اداروں کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

پیر 15 اپریل 2024 17:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ سوشیالوجی اینڈ کرمنالوجی نے ’’سائبر کرائم کے خطرات کے خلاف نوجوانوں کی تیاری میں تعلیمی اداروں کا کردار‘‘کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔سیمینار میں پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل کامران، ڈائریکٹر آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، لیکچرار شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی وسیم احمد اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یٰسین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے رونما ہونے والی سماجی تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے منفی اثرات پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سائبر کرائمز سے لاحق خطرات اور سائبر سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے نوجوان طلباء پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کو سائبر سکیورٹی کے خطرات کے بارے میں آگاہ کرکے محفوظ ڈیجیٹل ماحول میں حصہ ڈالیں۔

انہوں نے سائبر سکیورٹی کے ابھرتے ہوئے خطرات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور طلباء کو بااختیار بنانے کے لیے نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل کامران نے ڈیجیٹل دور میں جرائم کی نئی شکلوں کے ظہور پر روشنی ڈالی جن میں ڈیٹا چوری، فراڈ اور سائبر دہشت گردی شامل ہیں، اور ان چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے تعلیمی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مربوط ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں