نوجوانوں میں اخلاقی اقدار کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نعیم اشرف

منگل 16 اپریل 2024 12:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) ادب اکیدمی کے نعیم اشرف نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں اخلاقی اقدار کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اس لئے والدین اور اساتذہ بچوں کی کردار سازی کے لیے مل کر جدوجہد کریں تو اس کے پاکستان میں مثبت نتائج برآمد ہونگے۔زرائع کے مطابق ادب اکیدمی کے نعیم اشرف نے یہاں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اظہار تشکر کر کے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دانش مندی کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے مشاہیر کے کارناموں کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں۔ ہمارا آنے والا کل درخشندہ ہونا چاہیے۔محنت، لگن اور اٴْمید کے بل بوتے پر ہم ایک خوشحال پاکستان کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔ حمید الدین نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کرام کا احترام کرنے والے طالب علم زندگی کی دوڑ میں پیچھے نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

ایمان داری اور دیانت داری کے بل بوتے پر لوگوں کے دل تسخیر کیے جا سکتے ہیں۔

حسن اخلاق شخصیت کو نکھار عطا کرتاہے۔محترمہ فاخرہ پروین نے کہا کہ علم کی طلب کرنے والوں کو علم مایوس نہیں کرتا۔ عرش سے فرش تک علم کی حکمرانی ہے ۔ تعلیم کے بغیر ہم ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرتاہے۔انس الرحمن اور سلمان سعید خان نے کہا کہ تعلیم کا پرائیویٹ سیکٹر تعلیم کے فروغ میں ہمہ تن مصروف عمل ہے۔

اب والدین بچوں پر سختی برداشت نہیں کرتے۔ ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے والے آج بام عروج پر ہیں۔ چیک اینڈ بیلنس کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ متعدد مسائل ہمارے اپنے پیدا کردہ ہیں۔ صبر و تحمل اور برداشت کی وجہ سے پٴْر امن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں