سرگودھا، سالانہ میلہ جشن بہاراں کے چار روزہ فلورا فیسٹیول سمیت رنگا رنگ تقریبات کل سے شروع ہو ں گی

بدھ 17 اپریل 2024 16:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سرگودھا کے سالانہ میلہ جشن بہاراں کے چار روزہ فلورا فیسٹیول سمیت رنگا رنگ تقریبات آج 18 اپریل سے شروع ہو ںگی۔جس کے انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور اختتامی تقریب 21 اپریل میں وزیراعلی پنجاب کی آمد متوقع ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے سالانہ میلہ جشن بہاراں کا چار روزہ فلورا فیسٹیول سمیت میں رنگا رنگ تققریبات اور مختلف اجناس کے علاوہ موسمی پھولوں کی نمائش آج 18 اپریل سے شروع ہونگئیں۔

جبکہ بچوں کے تفریحی پروگرامز اور گرینڈ میوزیکل شو میں ملک کے نامور فنکاراپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گے۔اس چار روزہ فلورا فیسٹیول میں مختلف ٹیبلوز،ورائٹی شو اورکلچرل شو سمیت دیگر صحت مندانہ تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔جس کی پی ایچ اے نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور 21 اپریل کو اختتامی تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی آمد متوقع ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں