مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا نے انتخابی سرگرمیاں تیز کر دیں

الیکشن 2024 میں ہونے والے انتخابات کے لئے انجمن تاجران کے دونوں گروپوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2024 13:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے انتخابات کے لئے دونوں گروپوں نے اپنے امیدوران کا اعلان کرتے ہوئے اپنی انتخابی سرگرمیوں تیز کر دیں اور بھاری اکثریت سے کامیابی کے دعوی کر دیا۔زرائع کے مطابق مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے 2012 کے جہموری الیکشن 2024 میں ہونے والے انتخابات کے لئے انجمن تاجران کے دونوں گروپوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا جس میِں کپور گروپ نے شیخ نعیم اسلم کپور کو صدر اور میاں محمد عمران کوجنرل سیکرٹری جبکہ مدمقابل خواجہ گروپ نے خواجہ احمد حنیف کو صدر اور مرزا محمد سلیمان کو جنرل سیکرٹری کے لئے نامزد کردیا اور تیسرے گروپ کے سربراہ شیخ ندیم خاور نے خواجہ گروپ کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق صدر خواجہ احمد حنیف نے 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہوئے تاجران عہدہ کو خیرباد کہہ دیا اورکپور گروپ نے حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے اور اب دونوں گروپ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس الیکشن کمشن کے ممبران زاہد خان اور رانا سجاد حیدر 2012 کے جمہوری الیکشن کی لسٹ ووٹران پر اتفاق کرتے ہوئے صاف و شفاف الیکشن کرواکر مضبوظ تنظیم کے قیام کا عندیہ دے دیا اور الیکشن کمیشن شیڈول دینے کی تیاری میں مصروف ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں