سرگودھا کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چوہدری حامد حمید

منگل 30 اپریل 2024 17:10

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماسابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کہا کہ سرگودھا کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا میڈیکل کالج کو میڈیکل یونیورسٹی کا درجہ دلوانے اور اس سے ملحقہ میڈیکل ہسپتال کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائےگا مختلف یوسی میں سیوریج اور گلیوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں شاہینوں کا شہر ایک بدلتے ہوئے ماڈل شہر کی صورت اختیار کرےگا۔انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت بھی پاکستان مسلم لیگ( ن) کا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں