تعلیمی ریکارڈ کی درستگی کیلئے تعلقہ آفیسر ایجوکیشن ٹنڈوآدم رشوت طلب کر رہاہے،حکام نوٹس لیں ،بیوہ خاتون کی اپیل

پیر 8 فروری 2016 16:36

شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) ایک غریب اور بیوہ عورت سکینہ بیوہ اکبر علی نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں احمد آباد کی رہائشی ہوں میرے بیٹے محمدجاوید کے تعلیمی ریکارڈ میں درستگی کے لئے تعلقہ آفیسر ایجوکیشن ٹنڈوآدم سید عبیداللہ شاہ تین ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے ۔ میں غریب اور بیوہ عورت ہوں ۔

میں نے قرض لے کر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن نوابشاہ سے اپنے بیٹے محمد جاوید کی ولدیت اکبر علی کی جگہ محمد اکبر لکھا ہوا ہے ، درست کرایا ۔ ڈی او ایجوکیشن سانگھڑ نے فون کیا لیکن تعلقہ آفیسر ایجوکیشن ٹنڈوآدم تین ہزار روپے رشوت نہ دینے پر سپر وائزر سے کام کرانے کاکہتا ہے۔ اس بیوہ عورت نے صحافیوں کو بتایا کہ تعلقہ آفیسر ایجوکیشن ٹنڈوآدم ایک رشوت خور آفیسر ہے اور محکمہ ایجوکیشن میں کروڑوں کی خرد برد میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

اس نے گھوسٹ ملازمین کی مد میں کروڑوں روپے اور تبادلوں کے چکر میں اساتذہ سے کروڑوں روپے رشوت حاصل کی ہے اور بااثر ہونے کی وجہ سے غریب عوام اور اساتذہ کو تنگ کرتا ہے ۔ اس بیوہ عورت نے چیف آف آرمی اسٹاف ، ڈی جی رینجرز ، وزیراعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر تعلیم ، سیکریٹری تعلیم ، ڈائریکٹر ایجوکیشن نوابشاہ اور محکمہ تعلیم کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بااثر اور رشوت خور تعلقہ آفیسر ایجوکیشن ٹنڈوآدم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور میرے بیٹے کا تعلیمی سر ٹیفکیٹ جاری کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں