رینجرز کی کارروائی ، غیر قانونی طور پر واٹر کورس توڑ کر اضافی پانی لینے والے حصوں کو بند کر دیا گیا

بدھ 17 جولائی 2019 19:36

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) پانی چوری کرنے والے بااثرزمینداروں کی زمینوں پر رینجرز کے چھاپے ، غیر قانونی طور پر واٹر کورس توڑ کر اضافی پانی لینے والے حصوں کو بند کر دیا گیا ، چھاپوں کے دوران با اثر زمینداروں کے ہاری سرزمین سے بھاگ گئے ، پانی چوربااثر زمینداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔ ایس ڈی او ایریگیشن ۔

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب واقع لوندو مائینر میں بڑے زمینداروں اور آباد گاروں کی پانی چوری کرنے کی شکایت پرایریگیشن شہدادپور کے ایس ڈی او سراج میمن نے رینجرز انسپکٹر صفدر کی سربراہی میںرینجرز کی ٹیم کے ہمراہ لوندو مائینر سے پانی چوری کرنے کے مقامات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اچانک چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوندو مائینر میں درجنوں ایسے واٹر کورس پائے گئے جن کی پیمائش کی پلیٹیں سرے سے غائب تھیںجبکہ واٹر کورس کو غیر قانونی طور پر توڑ کر بڑے زمیندار جواضافی پانی لے رہے تھے ان حصوں کو بند کر دیا گیا ۔

چھاپوں کے دوران رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر زمینداروں کے ہاری سرزمین سے بھاگ گئے ۔ اس موقع پر ایریگیشن کے ایس ڈی او نے بتایاکہ تمام پانی چور زمینداروں کے خلاف پانی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی جائے گی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہدادپور کے قریب لوندو مائینر کی ٹیل کے آباد گاروں نے محکمہ ایریگیشن کی جانب سے پانی نہ دینے کے خلاف سماجی تنظیم ٹیل گروئر ویلفیئر آرگنائزیشن لوندو کے جانب سے پریس کلب شہدادپور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیاتھاجس پرمحکمہ ایریگیشن ہالا ڈویژن کے انجینئر کی جانب سے رینجرز شہید بینظیرآباد ڈویژن کے ونگ کمانڈرکو ایک لیٹر لکھا گیا تھا جس پر رینجرز کی ٹیم کی جانب سے ایریگیشن افسران کے ہمراہ یہ چھاپہ مار کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں