ق*غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف امام بارگاہ جوت علی شاہ بخاری سے ریلی نکالی گئی

منگل 25 جولائی 2023 19:35

ٌشہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2023ء) شہداد پور میںشیعہ تنظیموں اور شہریوں نے واپڈا 1 اور واپڈا 2 کے خلاف محرم الحرام کے ایام کے دوران غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف امام بارگاہ جوت علی شاہ بخاری سے ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت چیئرمین فروغ عزاداری فہد خان وسان، سید قربان علی شاہ بخاری، سید اسحاق علی شاہ، علامہ فدا حسین، سہیل شاہ بخاری سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

امام بخش پنجہڑو، خالد حسین قلندری، پرویز علی بگھیو کی قیادت میں پریس کلب پہنچے اور واپڈا ون اور واپڈا ٹو کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر رہنماو ٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی او واپڈا ون اور ایس ڈی او واپڈا ٹو شہدادپور نے ایام عزاداری کے دنوں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عزائ دار کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ امام حسین نے صبر کا درس دیا ہے اور ہمارے صبر کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حیسکو کے اعلیٰ حکام نے فوری نوٹس لے کر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا تو عزادار حسین امام بارگاہ کی بجائے واپڈا دفاتر کے سامنے دھرنا دیں گی

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں