شہداد پور ،ْگھریلو پریشانیوں نے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کرلی

ہفتہ 25 فروری 2017 17:11

شہداد پور ،ْگھریلو پریشانیوں نے تنگ آکر خاتون نے خود کشی کرلی
شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) ایک بچے کی ماں نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر اپنے آپ کو پھانسی دے کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب لوندو تھانے کی حدود میں واقع گائوں قربان زرداری میں ایک نوجوان شادی شدہ عورت ایک بچے کی ماں شبانہ زوجہ صحبت زرداری نے گھریلو پریشانی سے تنگ آکر مبینہ طور پرگھر کے کمرے میںچھت کے گارڈر میں رسہ باندھ کر اپنے آپ کو پھانسی دے کر خود کشی کر لی ۔ اطلاع ملنے پر لوندو پولیس نے واقعہ کی جگہ پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا ۔ پولیس نے عورت کی نعش سمس اسپتال شہدادپور پہنچاکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔ ورثاء کے مطابق عورت کا دماغی توازن صحیح نہیں تھا ۔

متعلقہ عنوان :

شہدادپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں