الپوری میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، انجینئر امیر مقام

ہفتہ 10 فروری 2024 17:56

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ الپوری میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز الپوری میں عوام کو اکسا کر جو جانی و مالی نقصان ہوا ہے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دعا کرتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے اپنی ذاتی مقاصد اور ناجائز مطالبات و خواہشات کی بنیاد پر یہ سب کچھ کیا وہی ان سارے واقعات کے ذمہ دار ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کرے تاکہ آئندہ کوئی پرامن شانگلہ کے امن کو خراب کرنے کی سازش نہ کرپائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار اور روایات کا یہی تقاضا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور عوامی رائے کو تسلیم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدلِلّٰہ ضلع شانگلہ کے عوام نے پہلے بھی ہم پر چار دفعہ اعتماد کا اظہار کیا اور اب مسلسل پانچویں دفعہ اعتماد کا اظہار کیا جس پر ہم ضلع شانگلہ کے عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، میرا وعدہ ہے کہ نہ پہلے ہم نے آپکو مایوس کیا اور نا ہی آئندہ مایوس کرینگے، آپکا خادم بن کر آپکی خدمت پہلے بھی کی اور آئندہ بھی کرینگے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں