شیخوپورہ ‘عازمین عمرہ کے ساتھ ہونے والے مبینہ فراڈ کے متعلق دائر کی جانے والی پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا

جمعہ 11 اکتوبر 2019 13:25

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ لاہور روڈ میں عازمین عمرہ کے ساتھ ہونے والے مبینہ فراڈ کے متعلق دائر کی جانے والی پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے اور متاثرین کا مقدمہ اب تک درج نہ کیئے جانے کے متعلق ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویڑن سے رپورٹ طلب کر لی ہے یہ رپورٹ گلستان پارک فیصل آباد روڈ کے رہائشی شہری ساجد علی کی پٹیشن پر طلب کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور روڈ پر کشمیر سنٹر کے قریب ایک ٹریول ایجنٹ آفس کام کر رہا ہے جس کو درخواست گذار نے اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ کرنے کے لیے پچھلے سال 4 لاکھ 50 ہزار روپے دیئے تھے جس کا ویزہ اور ٹکٹیں ایک ماہ کے دوران ملنا تھیں لیکن بار بار اسرار کرنے کے باؤجود ایسا نہیں ہوا جس پر ہمیں ٹریول ایجنٹ نے ساڑھے 4 لاکھ روپے کے دو چیک دے دیئے جو جعلی ثابت ہوگئے ہمارے ساتھ عمرہ کی آڑ میں فریب دھوکہ فراڈ ہوا ہے جس کا مقدمہ درج کیا جائی-

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں