نارنگ منڈی ،پولیس نے تین خطرناک ڈاکوئوں کوگرفتار کر لیا

مسروقہ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد ی طلائی زیورات ،موبائل فون اور بھاری اسلحہ برآمد

منگل 28 مارچ 2017 16:38

نارنگ منڈی ،پولیس نے تین خطرناک ڈاکوئوں کوگرفتار کر لیا
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) نارنگ منڈی پولیس نے تین خطرناک ڈاکوئوں اشرف ،نشاط اور زریاب کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد ی طلائی زیورات شناختی کارڈ موبائل فون اور بھاری اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی ،ڈاکوئوںکاتعلق ہمایوںماچھی گینگ سے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے ڈی پی اوشیخوپورہ سرفراز ور ک نے ڈاکوئوںکی گرفتاری اور مسروقہ مال کی برآمدگی پر پولیس پارٹی کو نقدانعام اورتعریفی اسناد دینے کااعلان کر دیاہے بتایاجاتاہے کہ ڈاکوئوںنے اپنے ہی گائو ں گھڑیا ل کلاںمیں ا سلحہ کے زور پر زمیندار خرم بسراء کے گھر ڈاکہ ڈالااور رو پوش ہوگئے ڈی پی اوشیخوپورہ نے ایس ایچ او عبدالطیف گجر کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی احکامات جاری کیئے جس پر ایس ایچ او نے سب انسپکٹر غضنفر عزیز کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارکر تمام ملزمان کو گرفتارکرکے تمام لوٹی گئی مسروقہ رقم اوردیگر سامان برآمدکرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں