فیروزوالہ ،باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو عاشق سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا

علی اور نجمہ کی فیس بک پر دوستی ہوئی تھی،لڑکی کے باپ نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر دونوں کے سر میں گولیاں مار یں

پیر 6 اگست 2018 14:26

فیروزوالہ ،باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو عاشق سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا
فیروزوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) فیروزوالہ کے علاقے میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو عاشق سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ عباس نگر کے رہائشی نوجوان علی کی نجمہ سے فیس بک پر دوستی ہو ئی تھی ۔گزشتہ روز علی لڑکی کو ملنے اس کے گائوں آیا جہاں نجمہ کے والد نے انہیں رنگے ہاتھوںپکڑ لیا اور دونوں کے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں