کوٹ عبدالمالک کے علاقے فیروز والا میں بارش کے بعد بوسیدہ چھت گر گئی، ، میاں بیوی اور 5 بچے جاں بحق

مرنے والوں میں کامران اس کی بیوی کوثر اور 5 بچوں میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں، ریسکیو ذرائع

بدھ 17 جولائی 2019 16:19

فیروزوالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) کوٹ عبدالمالک کے علاقے فیروز والا میں بارش کے بعد بوسیدہ چھت گر گئی، حادثے میں میاں بیوی اور ان کے 5 بچے بھی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں کامران اس کی بیوی کوثر اور 5 بچوں میں دو بیٹیاں اور تین بیٹے شامل ہیں۔بچوں کے نام بسمہ، علیشاہ، عبداللہ، بیت اللہ اور ابوبکر ہیں، تمام لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں