دو بچوں کے باپ تیس سالہ شخص کا قاتل اس کا اپنا باپ نکلا

ہفتہ 24 اگست 2019 16:29

دو بچوں کے باپ تیس سالہ شخص کا قاتل اس کا اپنا باپ نکلا
نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) دوبچوں کے باپ تیس سالہ شخص کا قاتل اس کا اپنا باپ نکلا ۔تفصیلات کے مطابق نارنگ منڈی کے محلہ رفیق آباد میںچند روز پہلے خودکشی کا ڈرامہ رچا کر 30 سالہ شخص دو بچوں کے باپ عمربریار کی تدفین کردی گئی مگراس کی بیوہ انصاف کیلئے تھانے پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

جہاں اس نے موقف اختیارکیا کہ گھریلوجھگڑے پر اس کے سسرنصراللہ بریارفوجی نے اپنی بیوی نصرت بی بی کے طیش دلانے پراس کے شوہر کو قتل کیاہے اور مجھے سنگین نتاائج کی دھمکیاں دے کر گھرمیں محبوس کرکے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیاجارہاہے ۔

ایس ایچ او تھانہ نارنگ نویدانجم اعوان نے مقتول کی بیوہ اسماء کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے مقتول کے والد مجرم نصراللہ کو گرفتارکرلیااور اس سے آلہ قتل برآمدکرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں