شیخوپورہ میں کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 12:40

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلا م مبشر میکن کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ملک خالد اعوان نے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے جس کے تحت ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر ناکے لگاکر کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائے گی اوررکشاؤں کو تحویل میں لینے سمیت بھاری جرمانے کئے جائیں گے، ڈی ایس پی ٹریفک نے میڈیا کو بتایا کہ کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی غلط ڈرائیونگ کے باعث کئی ایک حادثات رونما ہوچکے ہیں ڈرائیونگ قوانین کے تحت کم عمری میں کسی طرح کی گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں جس کے باوجود کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی بھرمار لمحہ فکریہ ہے جن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے اور بغیر لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کی قانون کے مطابق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں