نارنگ پولیس کی بڑی کارروائی تین ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

جمعرات 26 مئی 2022 16:14

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) نارنگ منڈی پولیس کی بڑی کارروائی ، تین ڈاکوئوں کو جانوں کی پرواہ کئے بغیر گھیرا ڈال کر گرفتار کر لیا اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقوم بھی برآمد کرلی گئیں ڈاکوئوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران پانچ ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او رانا سجاد اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ رات گئے اطلاع ملی کہ تین ڈاکو منج گگھڑ کے قریب شاہرہ عام پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او رانا سجاد اکبر کی سرپرستی میں پولیس کے جوانوں نے بڑی پھرتی سے ڈاکوئوں کا گھیرائو کیا اور جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تینوں ڈاکوئوں اعجاز، خضراور نارنگ کے محلہ امانت پورہ کے عبدالقدوس کو گرفتار کرکے تین عدد پسٹل معہ گولیاں اور مسروقہ رقوم بھی برآمد کر لی ہیں ۔

پولیس کے مطابق ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی راہگیروں کو دہشت زدہ کرنے کیلئے فائرنگ بھی کی جبکہ ڈاکو ریکارڈ یافتہ ہیں اور علاقہ میں پولیس کیلئے درد سر بنے ہوئے تھے ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈاکوئوں کی کامیاب گرفتاری پر پولیس پارٹی کو شاباش دی اور انعامات دینے کا اعلان کیا ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں