فیروزوالا میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 4 فرار

جمعرات 14 ستمبر 2017 15:08

فیروز والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2017ء) شرقپور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک اور 4 فرار ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروزوالا میں شرقپور کے قریب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اچانک پولیس آپہنچی، ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، فائرنگ کے تبادلے 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ فرارہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کر دیئے گئے

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں