شیخوپورہ، چائلڈ سیفٹی سیل نے لاوارث بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا

منگل 7 اگست 2018 21:18

شیخوپورہ۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل کی زیر نگرانی چائلڈ سیفٹی سیل کی ٹیم نے لاوارث بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا، تفصیلات کے مطابق چائلڈ سیفٹی سیل کی ٹیم کو ایک لاوارث بچی افشاں جس کی عمر تقریبا 14/15سال ہے ملی،جس پر چائلڈسیفٹی سیل نے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے بچی کے حقیقی ورثاء کو تلاش کر کے بچی کو ان کے حوالے کیا،جس پر بچی کے ورثاء نے پولیس کے بچوں سے متعلق اس سیل کو خوب سراہاتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ اور چائلڈسفیٹی سیل کی ٹیم کا بے حدشکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں