ناجائز تجاوزات اور صفائی اور سر سبز پروگرام کے تحت ضلع شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور مہم کا آغاز

پیر 15 اکتوبر 2018 17:53

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات ، صفائی اور سر سبز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر اظہر حیات کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی ،شجر کاری اور صفائی کی مہم پرزور طریقے سے جاری ہے۔ بروز 13اکتوبر ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں میں کاروائی کرتے ہوے سرکاری اراضی کی مد میں 34 ایکڑ ،04 کنال اور 17 مرلے واگزار کروائے جس کی کل مالیت11کروڑ 16 لاکھ روپے ہے ۔

جب کے شہری علاقہ میں کل رقبہ 03کنال 10مرلے واگزار کروایا گیا جس کی کل مالیت1 کروڑ، 80 لاکھ روپے ہے۔اس طرح شہری اور دیہاتی علاقے میں واگزار کرائی گئی اراضی35 ایکڑ 08 کنال اور07 مرلے ہے۔جس کی کل مالیت12 کروڑ اور 96لاکھ روپے ہے۔

(جاری ہے)

سر سبز اور صاف پنجاب پروگرام کی مہم کے تحت اہم مقامات جس میں سرکاری ہسپتال ، باغات اور مین روڑ شامل ہیں ،جن پر مختلف اقسام کے تقریبا- 1588 پودے لگاے گے۔

جبکہ 1618افراد پر مبنی عملہ صفائی کی مدد سے پانچوں تحصیلوں کے 797سے زائد مقامات کی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔ گزشتہ 13 روز کے دوران 345 ایکڑ، 02کنال اور 07 مرلے،جس کی مالیت تقریباًٍٍٍ 93 کروڑ اور 33 لاکھ ہے،زرعی / محکمہ مال کا رقبہ کو واگزار کروایا گیا۔شہری علاقہ جات میں 18ایکڑ ،07 کنال اور 14 مرلہ رقبہ واگزارکروایا گیا جس کی مالیت 02 ارب 51کروڑ اور 93 لاکھ روپیہے۔ اس طرح واگزار کروایا گیا کل رقبہ364 ایکڑ، 02کنال اور 01 مرلے،جس کی مالیت تقریباًٍٍٍٍٍٍٍٍٍ 03 ارب، 45 کروڑ اور 26 لاکھ روپے ہے۔ ناجائز تجاوزات مہم کے دوران 546 وارنگ جاری کی گئیں اور 42 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے اس مہم کے دروان ایکشن کرتے ہوئے 255,600/ روپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں