شیخوپورہ میں ضلعی انتطامیہ کی طرف سے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم اور صفائی کی مہم کا بھرپور آغاز

بدھ 17 اکتوبر 2018 18:16

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات ، صفائی اور سر سبز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر اظہر حیات کی سربراہی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی ،شجر کاری اور صفائی کی مہم پرزور طریقے سے جاری ہے۔ بروز 16اکتوبر ضلع شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں میں کاروائی کرتے ہوے سرکاری اراضی کی مد میں 18 ایکڑ اور 12 مرلے واگزار کروائے جس کی کل مالیت02کروڑ 68 لاکھ روپے ہے ۔

جب کے شہری علاقہ میں کل رقبہ 03کنال 01مرلے واگزار کروایا گیا جس کی کل مالیت02 کروڑ اور 15 لاکھ روپے ہے۔اس طرح شہری اور دیہاتی علاقے میں واگزار کرائی گئی اراضی18 ایکڑ 03 کنال اور13 مرلے ہے۔جس کی کل مالیت04 کروڑ اور 83لاکھ روپے ہے۔

(جاری ہے)

سر سبز اور صاف پنجاب پروگرام کی مہم کے تحت اہم مقامات جس میں سرکاری ہسپتال ، باغات اور مین روڑ شامل ہیں ،جن پر مختلف اقسام کے تقریبا- 2310 پودے لگاے گے۔

جبکہ 1660افراد پر مبنی عملہ صفائی کی مدد سے پانچوں تحصیلوں کے 797سے زائد مقامات کی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔ گزشتہ 16 روز کے دوران 368ایکڑ، 07کنال اور 07 مرلے،جس کی مالیت تقریباً 01 ارب، 03کروڑ اور 38 لاکھ ہے،زرعی / محکمہ مال کا رقبہ کو واگزار کروایا گیا۔شہری علاقہ جات میں 20ایکڑ ،05 کنالل اور 01 مرلہ رقبہ واگزارکروایا گیا جس کی مالیت 02 ارب 55کروڑ اور 38 لاکھ روپیہے۔

اس طرح واگزار کروایا گیا کل رقبہ389 ایکڑ، 04 کنال اور 08 مرلے،جس کی مالیت تقریباً 03 ارب، 58 کروڑ اور 76 لاکھ روپے ہے۔ ناجائز تجاوزات مہم کے دوران 695 وارنگ جاری کی گئیں اور 46 افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے اس مہم کے دروان ایکشن کرتے ہوئے 315,900/ روپے جرمانہ کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی سربراہی میں گزشتہ روز ضلعی سطح پرقائم کی گئی کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

جس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) اور تمام منتخب عوامی نمائندگان نے ضلع بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی ،شجر کاری اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے واضع احکامات صادر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آفیسر کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں