دشمن کی لاکھ کوششوں کے باوجود پاکستان نے قیامت تک قائم رہنا ہے ‘رانا تنویر حسین

مارچ تجدید عہدکا دن ہے ،ہمیں عہد کرنا ہو گا اپنے پیارے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے‘حسان ریاض

ہفتہ 23 مارچ 2019 18:34

دشمن کی لاکھ کوششوں کے باوجود پاکستان نے قیامت تک قائم رہنا ہے ‘رانا تنویر حسین
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض نے کہا ہے کہ 23مارچ ایک روشن دن ہے اور یہ تجدید عہدکا دن ہے ،ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ اپنے پیارے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مقامی میونسپل کمیٹی میںچیئرمین ملک محمدعارف،سردارنعیم رضامان،چوہدری عبیداللہ سیہول ،ملک عثمان عارف ،ملک محمدعمران،چوہدری الطاف صالح بٹرچوہدری غلام عبا س گجر،اعظم علی باجوہ ،ملک عبدالستارگوگی ،حاجی مقصوداحمدگورائیہ اورفیاض بٹر کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے ،دشمن کی لاکھ کوششوں کے باوجود پاکستان نے قیامت تک قائم رہنا ہے ہم سب کو اپنی بساط کے مطابق پاکستان کی ترقی و استحکام اور امن و سلامتی میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو دو قومی نظریہ اور کلمہ حق کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اس ملک کا مقدر اسلام کا عادلانہ نظام اور قوانین کی پاسداری ہے جس پر عمل کر کے ہم پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر سکتے ہیںواضح رہے کہ چیئرمین ملک محمدعارف نے 25مارچ کے حوالہ سے کیک کاٹنے کی تقریب کاانعقادکیا اورسینکڑوںمسلم لیگ ن کے کارکنوںنے شرکت کی ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں